حطار کے 88 فیصد بچوں کے خون میں سیسے کی بلند سطح: یونیسف رپورٹ

حطار کے 88 فیصد بچوں کے خون میں سیسے کی بلند سطح: یونیسف رپورٹ

 صوبائی حکام کے مطابق یونیسف کے سروے میں حطار کے 88 فیصد بچوں کے خون میں سیسہ کی سطح بلند پائی گئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان نے بتایا کہ یونیسف کی جانب سے حطار میں 75 بچوں کا سروے کیا گیا، جس کے دوران بچوں کے خون میں سیسہ کی مقدار 18.3 سے 21.3 تک ریکارڈ کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے خون میں سیسہ کی یہ مقدار بہت زیادہ ہے، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب طبی ماہر شازیہ جدون نے کہا کہ اگر سیسہ کے اخراج پر قابو نہ پایا گیا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی علاقوں میں آلودگی کے اثرات سے بچوں کو محفوظ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔