صحت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) سندھ انفیکشیس ڈیزیز ہسپتال نیپا میں ایم پاکس کے 3 تصدیق شدہ اور ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق تینوں مریضوں کے پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پاکس کے 2 تصدیق شدہ کیسز کا تعلق اندرون سندھ جبکہ ایک مریض کراچی سے ہے، اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے 2 مریضوں میں باپ اور بیٹی شامل ہیں، جبکہ کراچی سے رپورٹ ہونے والا تصدیق شدہ کیس فیڈرل بی ایریا کا رہائشی ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ایم پاکس کے ایک مشتبہ کیس کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے، کراچی میں رواں سال ایم پاکس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔