ہولی فیملی ہسپتال میں 5 سالہ بچے کے کٹے ہاتھ کی ری پلانٹیشن سرجری کامیاب

ہولی فیملی ہسپتال میں 5 سالہ بچے کے کٹے ہاتھ کی ری پلانٹیشن سرجری کامیاب

جہلم کے رہائشی پانچ سالہ بچے کا ہاتھ ٹوکے کے وار سے جسم سے مکمل طور پر الگ ہوگیا تھا، بچے کو 28 اگست کو ہولی فیملی ہسپتال لایا گیا۔

ڈاکٹرز نے پیچیدہ مائیکرو ویسکیولر سرجری کے ذریعے بچے کا ہاتھ کامیابی سے دوبارہ جوڑ دیا، سرجری کے دوران خون کی شریانوں، رگوں اور دیگر اہم ساختوں کو انتہائی باریک تکنیک کے ذریعے بحال کیا گیا، جس سے ہاتھ میں خون کی روانی بحال ہوگئی۔