صحت
خلاصہ
- شہدادکوٹ: (دنیا نیوز) سندھ کے علاقے شہداد کوٹ میں خسرہ کی وبا پھیلنے سے تین کمسن بچے جاں بحق، 10 سے زائد بچے متاثر ہو گئے۔
اہل علاقے کے مطابق قمبر کے گاؤں در محمد چانڈیو میں خسرہ کی وبا پھیلنے سے تین کمسن بچے موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 10 سے زائد بچے بھی مرض میں مبتلا ہو کر مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
جاں بحق ہونے والے بچوں میں 3 سالہ رخسانہ، 2 سالہ زینب اور 4 سالہ غلام نبی چانڈیو شامل ہیں، علاقے میں خسرہ کے مزید کیسز سامنے آنے پر اہل علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی جانب سے خسرہ کی وبا پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے، جس کے باعث مرض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
اہل علاقہ نے محکمہ صحت سے فوری نوٹس لینے، متاثرہ بچوں کے علاج اور علاقے میں حفاظتی ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔