پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) رہنما اے این پی شاہی سید نے کہا کہ کوئی بھی یہ نہیں چاہتا بدمزگی ہو، اگر کوئی ریلی یا احتجاج ہو تو حکومت ان کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے۔
رہنما اے این پی شاہی سید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال کو میز پر بیٹھ کر بات کرنے کا کہا، ڈاکٹر قادر مگسی سے بھی بات ہوئی تھی۔
انہوں نے مزید کہاکہ سندھ میں اصل بیماری کرپشن ہے اس سے توجہ ہٹانے کیلئے ڈراما نہ کیا جائے، سب سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ کرپشن کے خلاف متحد ہو جائیں۔