پاکستان
خلاصہ
- چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں کا کہنا ہے کہ دفاعی خدمات کے لئے پاک فوج کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ ملکی دفاع سب سے مقدم ہے.
راولپنڈی: (دنیا نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں کے اعزاز میں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے جنرل خالد شمیم وائیں کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انہوں نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل خالد شمیم وائیں نے کہا کہ دفاعی خدمات کے لئے پاک فوج کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ ان کا کہنا تھا ملکی دفاع سب سے مقدم ہے۔ مسلح افواج نے روایتی اور غیر روایتی خطرات میں قابل ذکر خدمات انجام دیں۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، نیول چیف ایڈمرل آصف سندیلہ، ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کے علاوہ آرمی، بحریہ، ایئر فورس اور جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔