کراچی (دنیا نیوز)کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں رکشے میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوگئے۔
شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب گلی میں کھڑے رکشے میں زور دار دھماکہ ہوا ۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی ، دھماکے کے باعث رکشے کے قریب کھیلنے والے دو بچے زخمی ہوگئے ۔
بچوں کو ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ رینجرز اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ، دھماکے کے نتیجے میں رکشہ تباہ ہو گیا۔