چھاچھرو: آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Published On 28 Jun 2016 11:46 PM 

چھاچھرو کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

چھاچھرو: (دنیا نیوز) تھرپارکر کے علاقے چھاچھرو کے گاؤں اوگے جوپار میں آسمانی بجلی گرنے سے 30 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ چھاچھرو ہی ایک کے گاؤں بھورو بھیل میں آسمانی بجلی گرنے سے 16 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی جبکہ چھاچھرو ہی کے ایک گاؤں بھگیسل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ چھاچھرو کے اسپتال ذرائع کے مطابق، آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔