تھرپارکر: مختلف دیہات میں رانی کھیت سے مزید 10 مور ہلاک

Published On 26 Feb 2017 04:46 PM 

تھرپارکر میں رانی کھیت کی بیماری سے مختلف دیہات میں 10 مور ہلاک، محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار چھٹی منانے میں مصروف، نوٹس تک نہ لیا۔

چھاچھرو: (دنیا نیوز) تھرپارکر میں رانی کھیت کی وباء پھر شدت اختیار کر گئی۔ اسلام کوٹ، ننگرپارکر اور مٹھی کے دیہاتوں میں مزید 10 سے زائد مور ہلاک ہو گئے۔ ایک ماہ میں مرنیوالے موروں کی تعداد 30 ہو گئی۔ مور پہلے آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوتے ہیں، پھر مر جاتے ہیں۔ علاقہ مکین کہتے ہیں کہ محکمہ وائلڈ لائف نے موروں کو بچانے کیلئے تاحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔