چودھری نثار کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ کو خیبر پشاور کے علاوہ بنوں، سوات، ایبٹ آباد اور مردان کے پاسپورٹ دفاتر میں بھی ویزہ توسیع کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے پاسپورٹ دفاتر میں ویزہ توسیع کیلئے آنے والے افغان شہریوں کے رش کا نوٹس لیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ افغان شہریوں کی مشکلات اور پاسپورٹ دفاتر میں رش کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پشاور پاسپورٹ آفس میں ویزہ توسیع کے لیے آنے والے افغان شہریوں کے رش کا نوٹس لیا ہے۔ چودھری نثار نے ڈی جی پاسپورٹ کو خیبر پشاور کے علاوہ بنوں، سوات، ایبٹ آباد اور مردان کے پاسپورٹ دفاتر میں بھی ویزہ توسیع کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس اقدام سے افغان شہریوں کو صوبہ بھر میں ان کے قریبی شہروں میں ویزہ توسیع کی سہولت میسر آئے گی۔