پہلے مرحلے میں سنھڑی درس اور تھاریو ہالیپوتو میں 3 MB کی رفتار کی سہولت فراہم کی گئی دوسرے مرحلے میں تھر بلاکIIکے تمام اسکولوں کو وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائیگی ۔
کراچی : (روزنامہ دنیا ) عوام کو معلوماتِ عامہ تک رسائی فراہم کر کے با اختیار بنانے کے مقصد کے تحت سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی نے وطین ٹیلی کام کے تعاون سے سندھ کے علاقے تھرپار کے دیہاتوں کو مفت وائی فائی کا افتتاح کردیا ہے ۔
تھرپارکر کے علاقے تعلقہ اسلام کوٹ کے گاؤں سنھڑی درس میں منعقدہ تقریب میں سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شمس الدین شیخ اور ریحام خان نے افتتاح کیا۔ پہلے مرحلے میں سنھڑی درس اور تھاریو ہالیپوتو نامی دو گاؤں میں 3 MB کی رفتار کی مفت وائی فائی سہولت فراہم کی گئی ہے ، دوسرے مرحلے میں تھر بلاکII کے تمام اسکولوں کو مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔
آنے والے مرحلوں میں پورے تھر بلاک II کو ایک مفت وائی فائی کا بلاک بنانے کے لیے کام کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں زمینی کام کی تیاری کی جا چکی ہے ۔