'سوشل میڈیا کارکنوں کیخلاف کارروائی بند نہ ہوئی تو سڑکوں پر آ جائیں گے'

'سوشل میڈیا کارکنوں کیخلاف کارروائی بند نہ ہوئی تو سڑکوں پر آ جائیں گے'

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں عمران خان نے پارٹی کے سوشل میڈیا کے کارکنوں کے خلاف حکومتی کارروائی پر برہمی کا اظہار کیا۔ عمران خان نے حکومت کو خبردار کیا کہ پارٹی کے سوشل میڈیا کے لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی تو وہ سڑکوں پر آئیں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کے نام پر تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کے ایکٹوسٹس کو حراست میں لیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے حسن روحانی کو دوسری بار بھاری اکثریت سے ایران کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی ہے۔