خواتین کار ، پجارو ، ٹرک اور اس کے بعد کوئلے کی ترسیل کے لئے ڈمپر چلانے کی تربیت حاصل کریں گی
تھرپارکر (دنیا نیوز ) تھرپارکر میں تھرکول پراجیکٹ بلاک ٹو میں خواتین کو ڈمپر ڈرائیونگ کی تربیت دینے کا آج سے آغا کیا جا رہا ہے ، تھری لباس میں ملبوس یہ خواتین کوئلے سے بھرے ڈمپر چلائینگی ۔ تھرپاکر کی تاریخ میں پہلی بار تھری خواتین ڈرائیوینگ سکھائی جا رہی ہے ۔
تھرکول بلاک ٹو میں 30 تھری خواتین کو ڈمپر چلانے کی تربیت دی جا رہی ہے ۔ ان خواتین کو تربیت دینے والی بھی ٹرینرز بھی خواتین ہیں ۔ ان خواتین کو پہلے کار ، پیجارو ، ٹرک اور اس کے بعد ڈمپر چلانا سکھایا جائے گا ۔ اس سے پہلے تھری خواتین کو ڈرائیونگ کے متعلق لیکچرز دیئے گئے ۔ ایک سال کی ٹریننگ کے بعد خواتین ڈرائیور تھرکول پراجیکٹ پر ڈمپر چلائیں گی ۔ ڈمپر کے ذریعے کوئلہ اور مٹی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کریں گی ۔