نواز شریف کی نااہلی کے امکانات واضح ہیں، اعتزاز احسن

نواز شریف کی نااہلی کے امکانات واضح ہیں، اعتزاز احسن

لاہور: (دنیا نیوز) پانامہ کا ہنگامہ اپنے انجام کے قریب پہنچ گیا، پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے بھی وزیر اعظم کی نااہلی کا امکان ظاہر کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ اب کیس حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، نواز شریف کی نااہلی کے امکانات واضح ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف بطور وزیر اعظم کسی دوسرے ملک میں ملازمت بھی کرتے رہے ہیں۔ اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل حقائق پر مبنی ہے، ن لیگی حکمرانوں نے بڑی مہارت سے منی لانڈرنگ کی ہے۔