ظفر حجازی نے چودھری شوگر ملز کی انکوائری بند کرائی، ایس ای سی پی افسران

ظفر حجازی نے چودھری شوگر ملز کی انکوائری بند کرائی، ایس ای سی پی افسران

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایس ای سی پی کے چار افسران نے سینٹ کمیٹی برائے خزانہ میں اعتراف کیا ہے کہ چودھری شوگر ملز کی انکوائری پانامہ کیس آنے کے بعد ظفر حجازی کے کہنے پر پچھلی تاریخوں میں بند کی۔ ڈائریکٹر ماہین فاطمہ نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ چودھری شوگر ملز کی انکوائری ظفر حجازی کے دباؤ پر پرانی تاریخوں میں بند کی۔ خاتون افسر کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نے انہیں کمرے میں بند کر کے یہ سٹیٹمنٹ لکھنے کا کہا کہ جے آئی ٹی نے دباؤ ڈال کر بیان لیا ہے۔ سینئر کمشنر طاہر محمود اور علی عظیم نے بھی ظفر حجازی کے جبر کی تصدیق کی۔ ایس ای سی پی کے ایک اور افسر عابد حسین نے دھماکہ خیز انکشاف کیا کہ چودھری شوگر ملز کیس پانامہ کا معاملہ شروع ہونے کے بعد بند کرایا گیا۔ چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے سوال کیا کہ ظفر حجازی نے ایسا کیوں کیا؟ عابد حسین نے جواب دیا کہ کیس میں حکمرانوں کے نام آ رہے تھے۔