وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات، پانامہ کیس اور سیاسی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات، پانامہ کیس اور سیاسی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پانامہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد وزیر اعظم اور ان کی جماعت کو اپوزیشن کی زیادہ تر بڑی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان حالات میں مولانا فضل الرحمان ابھی تک ان کا ساتھ دینے والے نہایت اہم اتحادی ہیں۔