گزشتہ 30 سال سے جو لوٹ مار جاری تھی اسکا حساب ہوا ہے، شفقت محمود

گزشتہ 30 سال سے جو لوٹ مار جاری تھی اسکا حساب ہوا ہے، شفقت محمود

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہا ہے کہ انکا خیال تھا کہ لوگوں کا جم غفیر باہر نکلے گا، ایسا نہیں ہوا، اب یہ منظم طریقے سے ایسا کرنا چاہتے ہیں، یہ خطرناک کام ہے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ حکومت انکی ہے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا تو انہیں کوئی بھی نہیں  روک سکے گا، جعلی دستاویزات جمع کرانے پر سپریم کورٹ ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے سکتی تھی۔ رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نئے نامزد وزیر اعظم سے بھی حدیبیہ پیپر ملز میں سوالات پوچھے جائیں گے، کیا شہباز شریف بطور وزیر اعظم پیشیاں بھگتیں گے اور ضمانتیں کرائیں گے؟ شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ شہباز شریف کے خلاف ایف آئی آر ہے۔