حکومت عوام دوست بجٹ ضرور پیش کرے گی، مریم اورنگزیب

حکومت عوام دوست بجٹ ضرور پیش کرے گی، مریم اورنگزیب

چترال میں پریس کلب کی تقریب سے گفتگو میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت عوام دوست بجٹ ضرور پیش کرے گی۔ انہوں نے عمران خان پر جے آئی ٹی میں شامل نامعلوم افراد سے ڈائریکشن لینے کا الزام بھی لگایا۔ وزیرمملکت نے کہا کہ نیب کے گواہ واجد ضیا بتائیں کہ انہوں نے انویسٹی گیشن پر کتنے پیسے خرچ کیے، ٹیم میں چالیس لوگ کون تھے؟

واضح رہے کہ نوازشریف نے بھی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں 40 لوگوں نے تفتیش کی، قوم جاننا چاہتی ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں نامعلوم افراد کون تھے ؟ انہوں نے کہا تھا کہ نا انصافی پوری قوم کو نظر آ رہی ہے۔