امریکی دھمکیوں کے بعد جس طرح قوم متحد ہوئی ہے اور قوم یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اس کا اچھا اثر پڑ رہا ہے، نیب نے شریف خاندان کے حوالے سے تمام ثبوت حاصل کر لیئے، کیس صحیح سمت میں جا رہا: رہنما پی ٹی آئی
ملتان: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگا دیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے لیکن سب کو ایک جیسا ماحول ملنا چاہیئے اور شفاف الیکشن کو یقینی بنایا جائے
ملتان میں دربار بہاوالدین زکریا میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکی دھمکیوں کے بعد جس طرح قوم متحد ہوئی ہے اور قوم یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اس کا اچھا اثر پڑ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ اب افغان صدر نے بھی مذاکرات کی دعوت دی ہے، دونوں ملکوں کو اکٹھا بیٹھ کر غلط فہمیوں کو دور کیا جائے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ ڈالرز پر نہیں امن و استحکام پر ہونی چاہیئے، پاکستان اپنا دفاع کرنا خود جانتا ہے۔ پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے شریف خاندان کے حوالے سے تمام ثبوت حاصل کر لیئے ہیں، کیس صحیح سمت میں جا رہا۔ شاہ محمود قریشی نے برما میں بربریت برتی جا رہی ہے لیکن عالمی تنظمیں سوئی ہوئی ہیں۔