'یوم دفاع دشمن کو منہ توڑ جواب دینے والے بہادر سپوتوں کی یاد دلاتا ہے'

Published On 06 Sep 2017 01:40 PM 

ملکی دفاع کیلئے پاک فضائیہ کی قربانیاں بے مثال ہیں، جرات و بہادری کے کارناموں کی مثالیں آئندہ نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں: ایئر چیف سہیل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایئر چیف سہیل امان نے کہا ہے یوم دفاع دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے والے بہادرسپوتوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، پاکستان پوری دنیا اور بالخصوصی پڑوسی ممالک کے ساتھ پر امن اور خوشگوار تعلقات پر یقین رکھتا ہے۔

یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں ایئرچیف سہیل امان کا کہنا تھا یہ تاریخی دن اپنے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، قوم مادر وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ نے کہا ملکی دفاع کیلئے پاک فضائیہ کی قربانیاں بے مثال ہیں، جرات و بہادری کے کارناموں کی مثالیں آئندہ نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا پاکستان دنیا اور بالخصوصی پڑوسی ممالک سے خوشگوارتعلقات پریقین رکھتا ہے۔