سی ویو: پاک بحریہ کی پروقار تقریب، فری فال کا مظاہرہ، آسمان پر رنگ بکھر گئے

Published On 06 Sep 2017 06:04 PM 

سی ویو کراچی پر پاک بحریہ کی شاندار تقریب، فری فال اور سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لئے عسکری تربیت کا شاندار مظاہرہ۔

کراچی: (دنیا نیوز) یوم دفاع کے موقع پر پاک بحریہ کے جوانوں نے اہل کراچی کی سمندر کی سیر کا مزہ دوبالا کر دیا۔ سی ویو پر پاک بحریہ کے جوانوں کے شاندار مظاہرے نے آسمان سے ساحل تک رنگ و نور کی برسات کر ڈالی۔

پیراٹروپرز کی مہارت اور شوخی نے شہریوں سے خوب داد سمیٹی۔