ریاض پیرزادہ کا شہباز شریف کو نون لیگ کو ٹیک اوور کرنے کا مشورہ، سعد رفیق ناراض، کہتے ہیں آپ کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ اور وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا آج بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آمنا سامنا ہوا تو خواجہ سعد رفیق نے ان سے شکوے شکایتیں کیں اور ایک بار پھر صبر و تحمل کا مشورہ دیا۔
یاد رہے کہ تین روز قبل بھی وزیر ریلویز نے وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا اور انہیں صبروتحمل کا مشورہ دینے کے ساتھ ساتھ یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کے تحفظات کو ہر سطح پر زیرغور لایا جائیگا۔