عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ جس نے ملتان کوریڈور میں کمیشن کھایا اسے چین میں گولی مار دی گئی۔
مظفرگڑھ: (دنیا نیوز) مظفر گڑھ میں عوامی مسلم لیگ نے عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نون لیگ کے جاگر گروپ کے ارکان کی تعداد تراسی ہو چکی ہے، نون لیگ کے 20 سے 25 ارکان اسمبلی جوگر پہنے بیٹھے ہیں، ملک میں انقلاب کیلئے ہر قربانی دیں گے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ماریں گے، مر جائیں گے، ملک میں انقلاب لائیں گے۔
مظفر گڑھ آمد پر جمشید دستی نے شیخ رشید کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بڑا لٹیرے شہباز اور حمزہ ہیں، حدیبیہ کیس سپریم کورٹ لے جانے پر شیخ رشید کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔