آرمی چیف سے ترک سفیر کی ملاقات، تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا عزم

Published On 12 Feb 2018 08:35 PM 

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک سفیر اصحان مصطفیٰ نے ملاقات کی، جس میں پاک ترک غیرمعمولی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ترک سفیر اصحان مصطفیٰ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے درمیان موجودہ غیرمعمولی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔



ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔