منی لانڈرنگ کیس، ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل شاملِ تفتیش

منی لانڈرنگ کیس، ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل شاملِ تفتیش

بانی ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس کنور نوید جمیل ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں پیش ہوئے جہاں ان سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی اور ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے 20 سے زائد موجودہ اور سابق ارکان پارلیمنٹ کو نوٹس دیئے گئے ہیں۔ کنور نوید دوسرے رہنما ہیں جو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے۔ اس سے پہلے ڈاکٹر صغیر نے حاضری دی تھی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے باقی مطلوب ارکان سے ایف آئی اے کی تین رکنی ٹیم کراچی جا کر تفتیش کرے گی۔