ملالہ یوسفزئی کا دورہ پاکستان مکمل، اہلخانہ کے ہمراہ دوحہ روانہ

ملالہ یوسفزئی کا دورہ پاکستان مکمل، اہلخانہ کے ہمراہ دوحہ روانہ

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان میں چار دن گزارنے کے بعد لندن روانہ ہوگئی، پاکستان میں ملالہ نے وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں، ملالہ یوسفزئی اپنے آبائی علاقے میں بھی گئیں جہاں انہوں نے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقاتیں کیں۔

آج صبح ملالہ یوسفزئی اپنی فیملی کے ہمراہ نجی ایئرلائن کیو آر 615 کے ذریعے اسلام آباد سے براستہ دوحا لندن 45 منٹس کی تاخیر سے روانہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی کو سخت سکیورٹی میں راول لاونج سے روانہ کیا گیا۔