لاہور: (ویب ڈیسک) ملالہ یوسفزئی کہتی ہیں کہ وہ اب بھی پاکستان کو ہر روز مس کرتی ہیں اور باقاعدگی کے ساتھ پاکستان آنے کے لیے پرامید ہیں۔
کینیڈین میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پانچ سال بعد ملک واپسی ان کی زندگی کا خوشگوار ترین دن تھا۔ ملالہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے ان کو لگتا تھا کہ مغرب میں سب کچھ اچھا ہے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ خواتین کے ساتھ مغرب میں بھی امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے اور کسی بڑے عہدے کے لیے خواتین کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں ملالہ یوسفزئی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے دوران انہوں نے اہم سرکاری اور غیر سرکاری تقریبات میں شرکت کی اور سوات میں اپنے آبائی گھر اور سکول بھی گئیں۔