اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی سمیت پارٹی قائدین نے ملاقات کی۔ نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ احتساب عدالت میں کچھ ثابت نہیں ہوا، مقدمات سے گھبرانے والے نہیں، مقابلہ کریں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ عوامی عدالت کا فیصلہ بھی آ رہا ہے۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری، وزیر ریلوے سعد رفیق اور مریم نواز نے آج نواز شریف سے ملاقات کی۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نگران سیٹ اپ اور پارلیمانی امور پر نواز شریف کو بریفنگ دی جبکہ خواجہ سعد رفیق نے نیب مقدمات کے حوالے سے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ مقدمات سے گھبرانے والے نہیں، مقابلہ کریں گے، احتساب عدالت میں بھی کچھ ثابت نہیں ہوا۔ عوامی عدالت کا فیصلہ بھی آ رہا ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا مگر مخا لفین نے رکاوٹیں پیدا کیں۔