لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آج 3 بجے 180 ایچ ماڈل ٹاؤن میں باضابطہ مذاکرات ہونگے۔
وزیراعلیٰ شہباز شریف کیساتھ پنجاب اسمبلی کے سپیکر رانا محمد اقبال، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اﷲ اور اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کے ساتھ ان کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان ہونگے۔
اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کا کہنا ہے ہم اپنے امیدواروں کے ناموں سے حکومت کو آگاہ کریں گے اور کوشش ہو گی کہ اتفاق رائے سے نگران وزیراعلٰی کا تقرر ہو۔ انہوں نے کہا ہم نے اپنے امیدواروں کیلئے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔