لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے مریم نواز کے خلاف ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمیشن کو این اے 125 میں جاری ترقیاتی کاموں پر اعتراض جمع کروا دیا۔
رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے حلقہ قومی اسمبلی 125 کے آر او آصف بشیر کو ترقیاتی کاموں پر جمع کرائے گئے اعتراض میں موقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز یو سی چیئرمینوں کے ذریعے سڑکیں اور گلیاں تعمیر کروا رہی ہیں۔ درخواست گزار نے الیکشن کمیشن میں جعلی ووٹرز کیخلاف بھی پیٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اب تک 30 ہزار بوگس ووٹوں کو ووٹر لسٹوں سے نہیں نکالااور ابھی تک ان ووٹرز کی نشاندہی ہی نہیں ہوسکی کہ وہ کہاں سے ہیں۔