اسلام آباد: (دنیا نیوز) ریحام خان کی آنے والے کتاب کا تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے، اب عمران خان کے پولٹیکل سیکرٹری اور انکے قریبی دوست نے بھی سوشل میڈیا پر ریحام خان کو بھر پور جوا ب دیا ہے۔
عون چوہدری کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ریحام خان کی ذہنیت اور وارداتیں عوام کے سامنے لائی جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ریحام خان پیسے اور طاقت کے لئے ایک لالچی خاتون ہیں اور دونوں چیزوں کے حصول کے لئے انہیں بہت جلدی ہے۔
1. Given the falsehoods and filth Reham Khan has spewed in her forthcoming book, I feel the time has come to make public her shenanigans which I personally witnessed during her marriage to Khan Sahab
— Awn Chaudry (@AwnChaudry) June 5, 2018
2. Her greed for money & power were insatiable & she was in a hurry to get both. I witnessed her demanding Rs 1 crore from Aleem Khan for her movie.
— Awn Chaudry (@AwnChaudry) June 5, 2018
عون چوہدری نے کہا کہ ریحام خان کی آنے والی کتاب جھوٹ اور گندگی سے بھرپور ہے، ریحام خان کی جانب سے اپنی فلم کے لئے پارٹی رہنما علیم خان سے ایک کروڑ کی ڈیمانڈ کا میں خود گواہ ہوں جبکہ ریحام خان نے ہمارے ایک پارلیمنٹرین سے بھی فرنیچر کے لئے لاکھوں روپے کے قرض کے لئے رابطہ کیا جو بعد میں کبھی واپس نہیں کیا گیا۔
3. She approached one of our Parliamentarians for the loan of furniture worth lakhs for her film but that furniture was never returned! It simply "disappeared".
— Awn Chaudry (@AwnChaudry) June 5, 2018
4. I had to accompany her to Karachi only to discover she contacted a SKMT donor, a big businessman, demanding money.
— Awn Chaudry (@AwnChaudry) June 5, 2018
عمران خان کے پولٹیکل سیکرٹری نے الزام عائد کیا کہ ریحام خان نے کراچی میں شوکت خانم کے ڈونر سے بھی رقم کے حصول کے لئے رابطے کیے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ریحام نے خیبر پختونخواہ حکومت کے معاملات میں بھی مداخلت کی اور سیف سٹی منصوبے کے لئے ایک غیر ملکی کمپنی سے ڈیل کی کوشش کی اور دو ملین ڈالر کک بیک کا مطالبہ کیا یہ وہ وقت تھا جب وہ ریحام کی سرگرمیوں بارےعمران خان کو آگاہ کرنے پر مجبور ہوئے اور بتایا کہ ریحام خان کیا کر رہی ہیں جس پر عمران خان نے فوری طور پر اسکے تمام منصوبوں کو رکوا دیا۔
5. She also sought to interfere in KP matters & right before my eyes she sought to make a deal for Safe City Project with a foreign company demanding $ 2m in kickback!
— Awn Chaudry (@AwnChaudry) June 5, 2018
6. That is when I felt compelled to inform Khan Sahab about what she was upto. He immediately put a stop to all her schemes - sending her into a hysterical rage. #RehamOnPMLNAgenda
— Awn Chaudry (@AwnChaudry) June 5, 2018