متحدہ کےسابق ایم این اے رشید گوڈیل تحریک انصاف میں شامل

Last Updated On 03 June,2018 03:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کی ایک پتنگ کٹ کر کپتان کےآنگن میں آن گری۔ متحدہ کےسابق ایم این اے رشید گوڈیل تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ۔ عمران خان کہتے ہیں آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کراچی کی سب سے بڑی پارٹی ہو گی۔

تحریک انصاف میں سیاستدانوں کی شمولیت جاری ہے، ایم کیو ایم کے رشید گوڈیل بھی کپتان کے کھلاڑی بن گئے۔ رشید گوڈیل نے کہا پی ٹی آئی انہیں کراچی کے جس حلقے سے میدان میں اتارے گی وہ جی جان سے الیکشن لڑیں گے۔

عمران خان نے کراچی کے انتخابی میچ میں بڑی کامیابی کا دعویٰ کر دیا، چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شہرقائد میں اس وقت تبدیلی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، رشید گوڈیل سے مل کر کراچی میں تحریک انصاف کو منظم کریں گے۔