لاہور: (دنیا نیوز) ریحام خان کی کتاب سے بھونچال آنے کا امکان ہے، پی ٹی آئی کے رہنما حمزہ عباسی کا کہنا ہے کہ ریحام نے عمران خان کو دنیا کا سب سے برا انسان اور خود کو تہجد گزار خاتون جتایا ہے۔
ریحام خان کی تہلکہ خیز کتاب کے متعلق پی ٹی آئی کے رہنما حمزہ عباسی نے اہم انکشافات کئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریحام خان کی زیر طباعت کتاب کا متن پڑھا ہے، جس میں ریحام نے عمران خان کو دنیا کا سب سے برا انسان اور شہباز شریف کو بہترین شخص قرار دیا۔
ریحام خان نے اپنی کتاب الیکشن سے کچھ دن قبل منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے، کتاب کی لندن میں تقریب رونمائی کی تیاریاں جاری ہیں۔ کتاب کا اردو ترجمہ بھی شائع کیا جائے گا، کتاب میں ریحام خان کئی انکشافات کریں گی۔
Had a very unfortunate experience of reading a manuscript of Reham Khans book. Here is the summary: IK is the most evil man to walk the face of this planet. Reham is the most pious righteous (Tahajjud guzaar) woman ever and Shehbaz Sharif is an amazing guy! #RehamOnPMLNAgenda
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) June 1, 2018
حمزہ عباسی کا کہنا ہے کہ کتاب کا مسودہ ہاتھ لگنا ٹریڈ سیکرٹ ہے، کتاب کے پیچھے کوئی بڑا ایجنڈا ہے، کتاب کی ٹائمنگ بہت اہم ہے۔
ریحام خان کی لندن میں حسین حقانی سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔