اسلام آباد: (دنیا نیوز) اداکارہ شبنم نے فاروق بندیال کو تحریک انصاف سے نکالنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا فیصلہ خوش آئند ہے، آواز اٹھانے والے لوگوں کی شکر گزار ہوں۔
فاروق بندیال کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، صارفین نے فاروق بندیال کا ماضی کھنگال ڈالا۔ جس کے بعد صارفین کی شکایات پر عمران خان نے 40 سال قبل اداکارہ شبنم سے زیادتی کے کیس میں سزا یافتہ فاروق بندیال کو پارٹی سے نکال دیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں:فاروق بندیال کی پی ٹی آئی میں شمولیت، سوشل میڈیا پر بھونچال
فاروق بندیال پر معروف اداکارہ شبنم سے اجتماعی زیادتی کا الزام ہے۔ فاروق بندیال پر الزام تھا کہا نہوں نے اداکارہ کے شوہر اور بیٹے کے سامنے اداکارہ سے زیادتی کی۔ دل دہلا دینے والا واقعہ 1980 کی دہائی میں پیش آیا۔ جنرل ضیا دور میں خصوصی عدالت نے سزائے موت سنائی۔ شبنم سے معافی نامے کے بعد سزائے موت ختم کی گئی۔ واقعے کے بعد اداکارہ ملک چھوڑ کر چلی گئیں تھیں۔