لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرادی، شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی علی اصغر منڈا نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔
مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی علی اصغر منڈا نے مسلم لیگ ن کو خدا حافظ کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر علیم خان کے مطابق علی اصغر منڈا یکم جون کو لاہور میں عمران خان سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
علی اصغر منڈا پی پی 145 شیخوپورہ سے رکن پنجاب اسمبلی ہیں، علی اصغر منڈا تحریک انصاف کے ٹکٹ پر شیخوپورہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔