جسٹس (ر) ناصرالملک کی بطور نگراں وزیراعظم نامزدگی پر تحریک انصاف کو کوئی اعتراض نہیں: شاہ محمود
اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نامزد نگران وزیراعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا جسٹس (ر) ناصرالملک کو بطور نگران وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
Want to congratulate Justice (r) Nasir ul Mulk on being appointed Caretaker PM.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 28, 2018
پی ٹی آئی رہنما شاہد محمود قریشی کا کہنا ہے جسٹس (ر) ناصرالملک کی بطور نگراں وزیراعظم نامزدگی پر تحریک انصاف کو کوئی اعتراض نہیں، امید کرتے ہیں انہیں جو ذمہ داری دی جارہی وہ اس پر پورا اتریں گے، توقع کرتے ہیں انکی نگرانی میں صاف و شفاف انتخاب ہونگے۔
ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے سابق چیف جسٹس ناصر الملک کی بطور نگران وزیراعظم نامزدگی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا ہمارے تجویز کردہ ناموں میں ناصر الملک کا نام شامل تھا۔