نگران وزیرِاعظم کی تقرری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار

Last Updated On 27 May,2018 08:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیرِاعظم کی تقرری پر وزیرِاعظم اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار، خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نگران وزیرِاعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نگران وزیرِاعظم کے انتخاب کے لئے پیر کو پارلیمانی کمیٹی کے لیے 4 نام بھجوائیں گے۔ بطور اپوزیشن لیڈر اختیار ہے کہ کسی بھی جماعت سے کمیٹی کے لئے نام بھجوا دوں لیکن دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں۔ پارلیمانی کمیٹی میں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔ پیپلز پارٹی سے نوید قمر اور شیری رحمن کے نام بھجوائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف سے شاہ محمود قریشی اور ایم کیو ایم سے فاروق ستار کا نام بھجوائے جانے کا قوی امکان ہے۔ پارلیمانی کمیٹی میں نگران وزیرِاعظم کیلئے ایک نام پر اکثریت کی رائے نہ ہو سکی تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔