نگران حکومت میں شامل ہونے والوں کی نیب کلئیرنس لازم قرار

Last Updated On 27 May,2018 06:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعظم کون ہو گا؟ وزیرِاعلیٰ اور وزیر کون بن سکے گا؟ نیب بھی فیصلے میں شراکت دار بن گیا۔ تعیناتی سے پہلے ناموں کی نیب کلئیرنس لازم قرار دے دی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ نگران حکومت کا حصہ بننے والوں کے ناموں کی پہلے چھان بین ضروری ہے۔ ان ناموں سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی کہ آیا ان کے خلاف نیب میں کوئی انکوائری یا مقدمہ تو نہیں چل رہا۔ نیب کے مطابق چاروں صوبوں کے نئے چیف سیکریٹریزکی بھی چھان بین ہو گی۔