پشاور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کا ایک اور یو ٹرن، خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کا نام واپس لے لیا، نئے نام کا اعلان جلد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف اور اپوزیشن لیڈر لطف الرحمان نے صوبے کے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے متفقہ طور پر منظور آفریدی کا نام فائنل کیا تھا تاہم اپوزیشن جماعتوں کے اعتراضات خصوصا پیسے لینے کے الزامات کے بعد تحریک انصاف نے یہ نام واپس لے لیا ہے۔ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلی کا نام آج رات تک فائنل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
یاد رہے وزیر اعلیٰ خیبر پختوںخواہ اور اپوزیشن لیڈر لطف الرحمان نے متفقہ طور پر نگران وزیراعلیٰ کے لئے منظور آفریدی کا نام فائنل کیا تھا۔