پی ٹی آئی کمالیہ کے صدر کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

Last Updated On 24 May,2018 08:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کمالیہ کے صدر ڈاکٹر عمار بھٹی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے مختلف سیاسی شخصیات نے ملاقاتیں کیں۔ رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کمالیہ کے صدر ڈاکٹرعمار بھٹی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کمالیہ کے صدر رانا نسیم اقبال بھی موجود تھے۔ ملاقات میں نیئر بخاری، فرحت اللہ بابر، قمر زمان کائرہ اور چودھری منظور بھی شریک تھے۔