لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے سابق ایم این اے اور این اے 99 سے 2013 میں پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی چودھری ذوالفقارعلی بھنڈر نے ملاقات کی اور اپنے تمام ساتھیوں سمیت نوازشریف اور شہباز شریف کی قیادت پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
ممبران پنجاب اسمبلی چودھری محمد اقبال گجر، قیصر اقبال سندھو اور چودھری رانا اختر کے علاوہ صوبائی وزیر بلدیات منشااللہ بٹ اور چیئرمین بلدیہ کامونکے چودھری سجاد خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ 5 برسوں میں نیک نیتی سے ملک و قوم کی خدمت کی جس کا واضح ثبوت اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی رپورٹ ہے، عوام صرف نعرے اور وعدے نہیں عملی اقدامات اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔