اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریکِ انصاف کے سینئر رہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی کہانی، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں اختلافات سامنے آ گئے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے رائے حسن نواز کی نااہلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز کو کوئی ذمہ داری نہ دینے کا کہا ہے، نااہلی کے باعث ان کے اقدامات کالعدم ہو جائیں گے۔
اس موقع پر جہانگیر ترین نے شاہ محمود سے کہا کہ کیا آپ کا اشارہ میری طرف ہے؟ مجھ پر اعتراض ہے تو میں گھر چلا جاتا ہوں لیکن میں پارٹی کے لیے کام کرتا رہوں گا۔ تاہم عمران خان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں سینئر ہیں اختلافات ختم کریں۔