لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جھوٹے وعدے اور جھوٹے دعوے کرنا شہباز شریف کا وطیرہ ہے، انہوں نے جو بھی منصوبہ لگایا اس میں کرپشن ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سکول اور تعلیم سے محروم بچوں کی بڑی تعداد آج پنجاب میں موجود ہے۔ پنجاب کے ہسپتال کھنڈرات کا منظر پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑا مجرم کٹہرے میں کھڑا ہے، اب چھوٹے کی باری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے وعدے اور جھوٹے دعوے شہباز شریف کا تعارف اور وطیرہ ہیں۔ پچھلے دس برسوں میں شہباز شریف نے جو بھی منصوبہ لگایا اس میں سے کرپشن کا تعفن اٹھ رہا ہے۔ ملتان میٹروز، صاف پانی پراجیکٹ اور آشیانہ ہاؤسنگ جیسے کرپشن کے بڑے بڑے سکینڈلز کھڑے کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔