پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک بھی دوہری شہریت کی حامل نکلیں۔ عامرہ خٹک کو بیرون ملک جاتے ہوئے کاغذات مکمل نہ ہونے پر باچاخان ایئرپورٹ پر سفر سے روک دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک نجی پرواز کے ذریعے امریکہ جارہی تھیں۔ باچاخان ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران ان کے کاغذات نامکمل نکلے، عامرہ خٹک کے پاس اوور سیز پاکستانی شناختی کارڈ نہیں تھا جو دوہری شہری کے حامل افراد کیلئے ضروری ہے۔ عامرہ خٹک امریکہ شہریت کی حامل ہیں تاہم ائیر پورٹ حکام نے اوورسیز شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث روکتے ہوئے مکمل دستاویزات کے ساتھ سفر کرنے کی ہدایت کی۔