لاہور: (دنیا نیوز) یوٹرن کے بعد پی ٹی آئی کا ایک اور ٹرن، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے سینئر صحافی حسن عسکری اور سابق آئی جی کے پی کے ناصر درانی کے نام تجویز کر دیئے۔
نگران وزیراعلی پنجاب کے تقرر کے معاملے پر تحریک انصاف کی چار رکنی کمیٹی نے مشاورت مکمل کر کے سفارشات مرتب کیں، تحریک انصاف نے ڈاکٹر حسن عسکری اور سابق آئی جی کے پی ناصر درانی کے نام تجویز کئے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ناموں کی منظوری دے دی۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی وزیراعلی سے میٹنگ کے اہتمام کے لئے راناثنا اللہ اور سپیکر رانا محمد اقبال سے رابطے کی کوشش، میاں محمودالرشید کا کہنا ہے رابطے کی کوشش کر رہا ہوں شام تک وزیراعلی سے میٹنگ کا اہتمام کیا جائے۔
ناصر دورانی ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ تعینات رہے، وہ آئی جی خیبرپختونخواہ بھی رہے۔ ناصر دورانی ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن ہے، جو شہباز شریف کے قریبی آفیسر سمجھے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری پنجاب یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس میں پروفیسر ہیں، وہ سیاسی اور ملٹری کے حوالے سے سینئر تجزیہ کار ہیں۔
ڈاکٹر حسن عسکری نے یوکے سے ایم اے پولیٹیکل سائنس کیا،اس کے بعد انہوں نے ایم فل کیا، پی ایچ ڈی اور انٹرنیشنل ریلیشنز میں بھی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے چار اہم کتابیں سیاست اور ملٹری پر لکھیں، انکی لکھی گئیں کتابیں بہت ہی مقبول ہوئیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری سٹاف کالج ، پنجاب یونیورسٹی میں خصوصی لیکچرر بھی دیتے رہے، انہیں ایک غیر جانبدار تجزیہ کار کے طورپر جانے جاتے ہیں۔