رحیم یارخان: (دنیا نیوز) رحیم یار خان کے تھانہ شیدانی کی حدود میں دو اوباشوں کی 10 سالہ طالبعلم سے زیادتی، درخواست کے باوجود پولیس کاروائی نہیں کر رہی۔
رحیم یار خان کے تھانہ شیدانی کی حدود میں موضع اللہ جایا لاڑ میں 2 اوباشوں نے 10 سالہ طالبعلم عبداللہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، عبداللہ مدرسہ میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے جا رہا تھا کہ سہیل خان اور نعیم اسے زبردستی پکڑ کر کمرے میں لے گے اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ورثاء کے مطابق تھانہ شیدانی کو نامزد دونوں ملزمان کی درخواست دی، لیکن تھانہ شیدانی کا عملہ بااثر ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔
متاثرہ بچے کی والدین نے ڈی پی او رحیم یارخان سے اپیل کی ہے کہ اس پاک مہینے میں ایسے کام کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لے کر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔