ننھی آصفہ کو انصاف دلانے کیلئے بھارت میں ملک گیر احتجاج

Last Updated On 18 April,2018 10:27 am

یو پی ، لدھیانہ، پنجاب کے کئی شہروں میں مظاہرین نے ریلیاں نکالیں، قاتلوں کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کر دیا

لدھیانہ (دنیا نیوز ) ننھی آصفہ کو انصاف دلانے کے لیے احتجاج، بھارت کے کئی شہروں میں ہزاروں شہری سڑکوں پر آگئے، مظاہرین نے آصفہ بانو کے قاتلوں کو پھانسی پر چڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ مقبوضہ جموں میں درندگی کا نشانہ بنے والی آصفہ کو انصاف دلانے کے لیے بھارت کے کئی شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

اتر پردیش، لدھیانہ اور پنجاب سمیت کئی علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں، مظاہرین نے قاتلوں کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کر دیا۔ دوسری جانب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف 2016 میں بھارت کے طول و عرض میں 40 ہزار زیادتی کے مقدمات درج ہوئے جن میں سے چالیس فیصد واقعات بچوں کے ساتھ پیش آئے ہیں۔