نئی دہلی: کشمیری بچی سے زیادتی کے 8 ملزم عدالت میں پیش

Last Updated On 16 April,2018 05:00 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی کی اعلیٰ عدالت نے زیادتی کے بعد قتل کی گئی کشمیری بچی آصفہ بانو کے والدین اور وکیل کی حفاظت کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ آج دو پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم چارج شیٹ آج بھی جمع نہ ہو سکی۔

بھارت کی اعلیٰ عدالت نے مقبوضہ جموں کشمیر میں درندگی کے بعد قتل ہونے والی آصفہ کی وکیل اور خاندان والوں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ قتل اور ریپ کی دھمکیوں کے بعد آصفہ کی وکیل نے سپریم کورٹ سے کیس دوسری ریاست منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب دو پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزمان کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم چارج شیٹ آج بھی پیش نہ ہو سکی۔ عدالت نے کیس سی بی آئی کے حوالے کرتے ہوئے کل تک چارج شیٹ جمع کرنے کی ہدایت کر دی۔ کیس کی سماعت 28 تک ملتوی کی گئی جبکہ ایک کم عمر ملزم کا کیس بچوں کی عدالت میں بھیج دیا گیا۔

خیال رہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے کیس کو مذہبی رنگ دینے کے بعد دو سکھ افسران کو سپیشل پبلک پراسیکوٹر مقرر کیا گیا ہے۔