فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ٹریفک وارڈن نے 17 سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ پیپلز کالونی میں زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
فیصل آباد میں گزشتہ روز ٹریفک وارڈن رانا ہارون نے 17 سالہ لڑکی صائمہ کو ہوس کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ پیپلز کالونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹریفک وارڈن نے لڑکی کو ٹریفک آفس میں ملازمت کا جھانسہ دیا اور گاڑی میں بیٹھا کرنامعلوم مقام پر لے گیا، جہاں پر ایک اور لڑکا موجود تھا جس نے لڑکی پر پستول تان لیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے لڑکی سے زیادتی کر ڈالی۔
پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا لیکن ساتھی کو بچانے کے لیے درج مقدمہ میں سے ناجائز اسلحہ اور دھمکیاں دینے کی دفعات غائب کردی ہیں۔