مظلوم کشمیریوں کیلئے انصاف مانگنےوالی بچی کے قاتلوں پر چارج شیٹ عدالت جمع نہ کروائی گئی، والد کی مقدمہ کشمیر سے باہر منتقل کرنے کی درخواست
لاہور: (دنیا نیوز) جموں کےمندر میں ہوس کا نشانہ بننےوالی ننھی آصفہ بانو کو قتل کرنے والے 8 ملزمان کو عدالت میں پیش تو کر دیا گیا ہے تاہم چارج شیٹ تاحال جمع نہیں کروائی گئی۔ والد کی جانب سے مقدمہ ریاست سے باہر منتقل کرنےکی درخواست بھی بھارتی سپریم کورٹ نے منظور نہیں کی اور سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔
کشمیرکے بیٹوں کے لیے انصاف مانگنے والی ننھی کلی کو مسل ڈالا، جموں کے مندر میں ہوس کا نشانہ بننے والی ننھی آصفہ کی نظم کی نئی فوٹج نے ایک بار پھر خون کےآنسو رلا دیا۔ کئی روز تک زیادتی کے بعد آصفہ بانو کو قتل کرنے والے 8 ملزمان کوعدالت میں پیش کیا گیا لیکن چارج شیٹ ابھی جمع نہ کی کرائی گئی، والدکی جانب سے مقدمہ ریاست سے باہر منتقل کرنےکی درخواست بھی بھارتی سپریم کورٹ نے ابھی تک منظورنہیں کی۔
ادھر نریندر مودی کے دورہ برطانیہ پر کشمیری احتجاج کے لیے اکٹھے ہونا شروع ہو گئے ہیں، کشمیری رہنماوں نے پریس کانفرنس میں 8 سالہ ننھی آصفہ بانو سے زیادتی اور کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ بھارتی وزیراعظم کل کامن ویلتھ سمٹ میں شرکت کے لیے لندن پہنچیں گے۔